مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسزاور عوام کو اللہ تعالی کی مدد اور حمایت حاصل ہے یمنی فوج نے العند ہوائی اڈے پرایک ہی میزائل فائر کرکے سیکڑوں سعودی اور سوڈانی فوجیوں کو ہلاک اور ان کے جنگی وسائل کو تباہ کردیا ہے اس حملے میں دو سو سوڈانی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یمنی فوج کے ترجمان جنرل شرف لقمان نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل حملے میں سیکڑوں سعودی مزدور اور دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 200 سوڈانی فوجی اورامریکہ کی بدنام زمانہ کمپنی بلیک واٹر کے نئے سربراہ نیکلس پیٹرس بھی شامل ہیں۔ شرف لقمان نے کہا کہ میزائل اپنے ٹھیک نشانے پر لگا اور میزائل حملے میں سیکڑوں سعودی دہشت گرد اور مزدور ہلاک ہوگئے ہیں اس حملے میں ٹینک ، ہوائی جہاز آپاچی ہیلی کاپٹر اور دوسرا جنگی ساز و سامان بھی تباہ ہوگیا ہے۔ العند ہوائی اڈہ یمن کے صوبہ لحج میں واقع ہے جہاں سعودی اتحاد کی مرکزی کمانڈ واقع ہے۔یمنی فورسز نے پانچویں مرتبہ توشیکا میزائل کا سعودیوں کے خلاف استعمال کیا ہے پہلے حملوں میں بھی سعودی عرب کو بھای جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا جن میں امارات کی فوج کے سربراہ سمیت درجنوں فوجی بھی ہلاک ہوگئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 1 فروری 2016 - 00:48
یمنی فورسز اور عوام کو اللہ تعالی کی مدد اور حمایت حاصل ہے یمنی فوج نے العند ہوائی اڈے پرایک ہی میزائل فائر کرکے سیکڑوں سعودی اور سوڈانی فوجیوں کو ہلاک اور ان کے جنگی وسائل کو تباہ کردیا ہے اس حملے میں دو سو سوڈانی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔