رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی بحریہ کے اہلکاروں کو کرنے والے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں کو نشان فتح عطا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی بحریہ کے اہلکاروں کو کرنے والے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں کو نشان فتح عطا کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سپاہ پاسداران کی بحریہ کے سربراہ جنرل فدوی اور 4 دیگر اہلکاروں کو ان کے شجاعانہ اقدام پر نشان فتح سے نوازا ہے۔ رہبر معظم نے اس کارروائی میں شریک تمام افراد کی ترقی کی درخواست کو بھی منظور کرلیا ہے۔