فرانسیسی صدرفرانسوا اولاند اور برطانوی وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون نے ایران کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی صدرفرانسوا اولاند اور برطانوی وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون نے ایران کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔ فرانس کے صدر اور برطانوی وزیر اعظم نے کل رات ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں ختم ہوگئی ہیں اور اب ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کا وقت آگیا ہے لہذا یورپی ممالک کو ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہیے۔ واضح رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے اٹلی اور فرانس کے اپنے حالیہ دورے کے دوران 30 سے زائد معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔