اجراء کی تاریخ: 29 جنوری 2016 - 15:13

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اٹلی اور فرانس کے 5 روزہ دورے کے بعد آج وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اٹلی اور فرانس کے 5 روزہ دورے کے بعد آج وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ایران کے صدر نے اٹلی کے صدر، وزیر اعظم سے ملاقات اور گفتگو کی اور اٹلی کے ساتھ دس سے زائد معاہدوں پر دستخط کئے صدر روحانی نے ویٹیکن میں پوپ فرانسس اور ویٹیکن کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی ۔ صدر روحانی اٹلی کے بعد فرانس کے دورے پر روانہ ہوگئے جہاں صدر حسن روحانی اور فرانس کےصدر فرانسوا اولاند کی موجودگی میں ایران اور فرانس نے  باہمی تعاون کے 20 معاہدوں پر دستخط کئے۔ اطلاعات کے مطابق ایران اور فرانس کے درمیان مالیات،توانائی،سیاحت اور صحت کے شعبوں سمیت تعاون کی 20 معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے۔ اس سے قبل ایران کے صدر حسن روحانی نے فرانس کی اہم کمپنیوں کے ڈائریکٹروں ، ٹوٹال کمپنی کے ڈائریکٹر ، ایئر بس کمپنی کے ڈائریکٹر اور یونیسکو کی سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ صدر روحانی کے دورہ فرانس کو کامیاب دورہ قراردیا جارہا ہے۔