مہر خبررساں کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور فرانس کےصدر فرانسوا اولاند کی موجودگی میں ایران اور فرانس نے باہمی تعاون کے 20 معاہدوں پر دستخط کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے صدور کی موجودگی میں 15 ارب یورو کے معاہدوں پر دستخط ہوئے، توانائی اور مالیات کے شعبوں سمیت 11 یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔پیرس میں ایرانی صدر حسن روحانی اور فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود نے ایران اور فرانس کے درمیان 15 ارب یورو کے معاہدوں پر دستخط کیے جن میں سو سے زائد ایئربس طیاروں کی خریداری اور مشترکہ کارسازی بھی شامل ہے۔ایران اور فرانس کے درمیان مالیات،توانائی،سیاحت اور صحت کے شعبوں سمیت تعاون کی11 یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے۔ اس سے قبل ایران کے صدر حسن روحانی نے فرانس کی اہم کمپنیوں کے ڈائریکٹروں ، ٹوٹال کمپنی کے ڈائریکٹر ، ایئر بس کمپنی کے ڈائریکٹر اور یونیسکو کی سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ایران کے صدر نے فرانس کے دورے کے دوران ایسی دعوتوں میں شرکت نہیں کی جہاں غیر اسلامی غذائیں موجود تھیں ۔
اجراء کی تاریخ: 29 جنوری 2016 - 13:00
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور فرانس کےصدر فرانسوا اولاند کی موجودگی میں ایران اور فرانس نے باہمی تعاون کے 20 معاہدوں پر دستخط کردیئے ہیں۔