پاکستان میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی پر دہشت گردانہ کی مذمت بھارتی وزیر اعظم مودی تک نے کی لیکن پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نہیں کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا  ہے کہ چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی پر دہشت گردانہ کی مذمت بھارتی وزیر اعظم مودی تک نے کی لیکن پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نہیں کی۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے  کہا کہ چارسدہ واقعہ بھی آرمی پبلک اسکول سے کم سانحہ نہیں تھا وزیراعظم کو بھی اس سانحہ پر بیرون ملک کا دوره منسوخ کرکے واپس آنا چاہیے تھا، اس پر بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے مذمت کی لیکن ہماری وزارت داخلہ کی جانب سے مذمت نہ کی گئی۔ جس کے بعد کوئی شک وشبہ نہیں رہا کہ حکیم اللہ محسود کے مرنے پر وزیرداخلہ کو تکلیف ہوئی تھی لیکن باچا خان یونیورسٹی پر حملے کا انہیں کوئی غم نہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ملازمت میں توسیع نہ لینا بہت بڑا فیصلہ ہے جس سے فوج کا وقار بلند ہوا اور ہم سب کیلئے باعث فخر ہے۔