مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ حلب میں سرگرم سعودی عرب کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم احرار الشام کے مرکز پر خود کش حملے میں 23 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں درجنوں دہشت گرد زخمی ہوگئے ہیں شام میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم نے حملے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ ادھر درعا اور حلب میں شام اور روس کے جنگي جہازوں نے بھی وہابی اور سعودی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے کئی درجن دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 جنوری 2016 - 00:52
شام میں سرگرم سعودی عرب کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم احرار الشام کے مرکز پر خود کش حملے میں 23 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔