مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی پالیسی درست ہے تاہم پاکستان کو مزید مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
اوبامہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی سکیورٹی فورسز کی حالیہ کارروائیوں کی تعریف کی تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہابی دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔
باراک اوبامہ نے کہا کہ پاکستان کو اس بات کا اظہار کرنا ہوگا کہ وہ وہابی دہشت گرد نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے حوالے سے سنجیدہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان میں وہابی مدارس اور ادارے دہشت گردوں کی مضبوط پناہ گاہیں اور تربیت گاہیں ہیں جن کے خلاف پاکستان کی مرکزی حکومت اقدام کرنے سے گریز کررہی ہے۔