مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونان کے ساحل کے قریب عرب مہاجرین کی تین کشتیاں ڈوبنے کے واقعہ میں کم از کم 44 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 20 بچے بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق تینوں کشتیاں یونان کے بحیرۂ ایجہ میں واقع یونانی جزائر کے ساحلوں کے قریب ڈوب گئی تھیں۔ یونانی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 44افراد میں 20بچےاور 17خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ 74افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 22 جنوری 2016 - 20:23
یونان کے ساحل کے قریب عرب مہاجرین کی تین کشتیاں ڈوبنے کے واقعہ میں کم از کم 44 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 20 بچے بھی شامل ہیں۔