مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو مرگوٹ کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا گیا جس سے گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا.واضح رہے کہ بلوچستان میں وہابی دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے.ایک ہفتہ قبل بھی کوئٹہ کے نواحی علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں انسدادِ پولیو سینٹر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے تھے.
اجراء کی تاریخ: 18 جنوری 2016 - 12:36
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔