مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور ایران نے 35 برس پرانے مقدمے کو باہمی رضامندی سے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ، جس کے بعد اب امریکہ ایران کو ایک ارب 70کروڑ ڈالر کی واجب الادا رقم فراہم کرے گا۔ ایران کو رقم کی ادائیگی کا اعلان امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایک بیان میں کیا ، انقلاب اسلامی ایران سے قبل تہران نے 40 کروڑ ڈالر مالیت کی رقم امریکہ کو فراہم کی تھی، جس کے بدلے میں اسلحہ خریدا جانا تھا، تاہم انقلاب اسلامی کے بعد دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات ختم ہوگئے تھے۔
1981 ءمیں اس رقم کا تنازع حل کرنے کے لیے ایک ٹریبونل قائم کیا گیا تھا، جہاں یہ مقدمہ گزشتہ35 برس سے چل رہا تھا، تاہم اب دونوں ممالک نے باہمی رضامندی سے اس معاملے کو حل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ اس رضامندی کے نتیجے میں امریکہ ایران کو اصل رقم اور سود ملا کر کل 1 ارب70کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔
اجراء کی تاریخ: 18 جنوری 2016 - 11:16
امریکہ اور ایران نے 35 برس پرانے مقدمے کو باہمی رضامندی سے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ، جس کے بعد اب امریکہ ایران کو ایک ارب 70کروڑ ڈالر کی واجب الادا رقم فراہم کرے گا۔