افغانستان میں نیٹوکے ڈرون حملوں میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 55 دہشت گرد ہلاک جبکہ افغان فورسز کے آپریشن میں 37 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں نیٹوکے ڈرون حملوں میں وہابی دہشت گرد تنظیم  داعش کے 55 دہشت گرد ہلاک  جبکہ افغان فورسز کے آپریشن میں 37 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر داعش نے جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر حملہ کرنے والے 2 خودکش بمباروں کی تصاویر جاری کردی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار میں نیٹو  کے ڈرون حملوں میں داعش کے 36 دہشت گرد مارے گئے۔ دریں اثنا ضلع آچن میں داعش کے 17 دہشت گرد اور ضلع نازیان میں مزید 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دریں اثنا صوبہ ہلمند میں افغان نیشنل آرمی نے نیٹو فورسز کی مدد سے کارروائی کی جس کے نتیجے میں 37 طالبان دہشت گردہلاک ہوگئے ہیں۔