پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف پیرکو ایران اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف پیرکو ایران اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کےساتھ مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہوں گے۔
 اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور جنرل راحیل شریف پیر کو پہلے تہران کا دورہ کریں گے جہاں وہ ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے،بعد میں وہ سعودی عرب کا دورہ کریں گےاور سعودی عرب کے بادشاہ سلمان سے ملاقات کریں گے ۔