مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک متعدد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جب کہ غزہ میں فائرنگ کے ایک اور تازہ واقعے میں مزید 2 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی غزہ میں بارڈر کے قریب مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 نہتے فلسطينی باشندے شہید ہوگئے جب کہ اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہےکہ فلسطینی علاقے میں احتجاج کررہے تھے اور اسرائیل کا بارڈر کراس کرنے کی کوشش بھی کی جس پر فائرنگ کی گئی۔ ادھر فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے تاہم شہید ہونےوالوں کی عمریں 18 اور 26 سال ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 16 جنوری 2016 - 00:02
مقبوضہ بیت المقدس میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک متعدد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جب کہ غزہ میں فائرنگ کے ایک اور تازہ واقعے میں مزید 2 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔