مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے خطیب نے سعودی عرب پر حکمراں آل سعود خاندان کے بھیانک جرائم اور ظلم و ستم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کا سرانجام بھی شاہ ایران اور صدام معدوم جیسا ہوگا اللہ تعالی آل سعود کو شدید عذاب میں مبتلا کرےگا۔
انھوں نے کہا کہ آل سعود کو خود عربستان کے عوام اقتدار سے ہٹائیں گے اور ان کا سرانجام بھی دوسرے ظالموں کی طرح ہوگا کیونکہ ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے سلسلے میں اللہ تعالی کا وعدہ ہے اور اللہ تعالی اپنے وعدے میں سچا ہے جن مظلوموں کا کوئی دفاع کرنے والا نہیں ان کا دفاع کرنے والا خود خدا وند متعال ہے اور ہم اسی لئے کہتے ہیں یمن کی غیر منصفانہ اور ظالمانہ جنگ میں یمنی عوام کی فتح یقینی ہے کیونکہ ان کا دفاع کرنے والا اللہ تعالی ہے۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے امریکی بحریہ کے اہلکاروں کی گرفتاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی بحریہ نے امریکی بحریہ کے اہلکاروں کو گرفتار کرکے اپنے اقتدار اور اپنی طاقت اور قوت کو ثابت کردیا ہے ایران کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں گرفتار کیا جاسکتا ہے اور ایرانی بحریہ نے اپنے اقتدار ، استقلال اور قدرت کا ثبوت دیا ہے ایرانی بحریہ کا پیغام علاقائی اور عالمی پیغام ہے کہ ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنے کے سلسلے میں بیدار اور ہوشیار ہیں۔