فرانس کی حکومت نے ملک میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کو فروغ دینے اور دہشت گردوں کی حمایت کے الزام میں تین وہابی تنظیموں پر پابندی لگا دی ہے اور ان کے زیر اہتمام چلنے والی ایک مسجد کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کی حکومت نے ملک میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کو فروغ دینے اور دہشت گردوں کی حمایت  کے الزام میں تین وہابی تنظیموں پر پابندی لگا دی ہے اور ان کے زیر اہتمام چلنے والی ایک مسجد کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق فرانس کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں کسی بھی تنظیم یا شخص کو فرقہ واریت پھیلانے یا دہشت گردی کا ارتکاب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اور دہشت گردوں کے حامیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ فرانس میں دو ماہ پہلے ہونے والے حملوں میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے جس کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔