امریکہ میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران ایک جلسے سے مسلم خاتون کو نکال دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران ایک جلسے سے مسلم خاتون کو نکال دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق 56 سالہ روز حمید جلسے میں اپنا خاموش احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتی تھیں۔سابقہ ائیر ہوسٹس جلسے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بالکل پشت پر واقع اسٹینڈ میں موجود تھیں جنہوں نے سر پر اسکارف پہنا ہوا تھا، جبکہ انہوں نے فیروزی رنگ کی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی جس پر تحریر تھا" سلام ، "میرا پیغام امن و صلح کا پیغام ہے" جبکہ وہ مکمل طور پر خاموشی کے ساتھ اس تقریب میں شریک تھیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مہم کے دوران متعدد بار مسلمانوں کے حوالے سے متنازع بیانات دیتے رہے ہیںبعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ان کے چہرے کے سامنے پلے کارڈز لہرانے اور مختلف نعرے لگانے پر روز حمید کو باہر نکال دیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مہم کے دوران متعدد بار مسلمانوں کے حوالے سے متنازع بیانات دیتے رہے ہیں