ترکی کے ساحلی علاقے میں کشتی ڈوبنے کے نتیجہ میں 8 تارکین وطن ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے ساحلی علاقے میں کشتی ڈوبنے کے نتیجہ میں 8 تارکین وطن ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے ازمیر کی تحصیل دیکیلی سے یونان کے علاقے مدیلی جانے کے خواہشمند 22 غیر ملکی افراد کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجہ میں 8افرادہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق مذکورہ افراد ربڑ کی کشتی پر سوار تھے جو سمندر ی لہروں میں توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے ڈوب گئی ۔ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ بارہ پناگزینوں کو زندہ بچالا گیا ہے دیگر افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔