مہر خبررساں ایجنسی نے ریڈيو پاکستان اور ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا ہے۔ پاکستان کے سرکاری ریڈیونے دورہ ملتوی ہونے کی تصدیق کر دی ہے. پاکستان کے دفتر خارجہ نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے دورے کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا ہے۔ سعودی وزير خارجہ عادل الجبیر کو 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچنا تھا۔ پاکستانی حکام کے مطابق سعودی وزير خارجہ کے دورے کا مقصد مشرق وسطی کے حالات پر بننے والے اتحاد پر پاکستانی قیادت سے مشاورت اور انھیں اعتماد میں لینے کی کوشش ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کے اشاروں پر دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے 34 اسلامی ملکوں کا اتحاد قائم کیا تھا۔ اتحاد میں پاکستان کو شامل کیے جانے پر اسلام آباد نے پہلے تولاعلمی کا اظہار کیا ، پھر بعد میں ملا جلا رد عمل ظاہر کیا ۔ جہاں پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے سعودی اتحاد میں پاکستان کا نام شامل کیے جانے پر حیرت ظاہر کی تھی، وہیں دفتر خارجہ نے بعد میں اتحاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد اپنے کردار کے حوالے سے مزید تفصیلات کا منتظر ہے۔
اجراء کی تاریخ: 3 جنوری 2016 - 12:52
پاکستانی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا ہے۔