رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح درس خارج میں شیخ باقر النمر کے ناحق خون بہانے کو سعودی حکومت کی بہت بڑی سیاسی غلطی اور خطا قراردیتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی ناحق خون بہانے کو کبھی معاف نہیں کرتا اور شہید مظلوم کا خون ناحق بہت جلد سعودی حکومت کے دامنگیر ہوجائے گا۔ مظلوم شیخ کو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے جرم میں شہید کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای  نے آج صبح درس خارج میں شیخ باقر النمر کے ناحق خون بہانے کو سعودی حکومت کی بہت بڑی سیاسی غلطی اور خطا  قراردیتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی ناحق خون بہانے کو کبھی معاف نہیں کرتا اور خون ناحق بہت جلد سعودی حکومت کے دامنگیر ہوجائے گا۔ مظلوم شیخ کو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے جرم میں شہید کیا گیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سعودی عرب، یمن، شام ، عراق اور بحرین میں سعودی عرب کے ہولناک ، وحشیانہ اور مجرمانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور مسلمانوں کو سعودی عرب کے وحشیانہ اقدامات پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: شہید مظلوم شیخ باقر النمر کا خون ناحق، بہت جلد رنگ لائے گا اور اللہ تعالی سعودی حکمرانوں کو بہت جلد نابود انھیں دردناک عذاب میں گرفتار کرےگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یمن اور بحرین میں سعودی حکام کی جانب سے ہولناک جرائم ، بے گناہ افراد کے قتل عام مساجد کی ویرانی اور مقدس مقامات کی تخریب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آل سعود عنقریب عذاب الہی میں گرفتار ہوجائيں گے اور عالمی سامراجی طاقتیں بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیں گے جو اس وقت ان کی سرپرستی کررہی ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: سعودی عرب کے شیعوں کے رہنما شیخ باقر النمر نے کبھی بھی عوام کو مسلح جد و جہد کی دعوت نہیں دی اور نہ ہی انھوں نے نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانے کی آشکارا یا مخفیانہ تشویق کی ، وہ صرف آشکارا آل سعود کو ان کے وظائف سے آگاہ کررہے تھے وہ آشکارا امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کررہے تھے اور شیخ مظلوم کو صرف امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے جرم میں شہید کیا گیا اور ان کی شہادت رنگ لائے گي اور سعودی حکومت  اور سعودی عرب کے مفسد اور فاسق و فاجر حکمراں بہت جلد نابود ہوجائیں گے۔

لیبلز