سعودی عرب کی جلاد اور فاسد حکومت نے آج صبح سعودی عرب کے شیعہ مسلمانوں کے رہنما آیت اللہ شیخ باقر النمر کو مظلومانہ طور پر شہید کردیا جس کی بنا پر سعودی عرب کی عالمی سطح پر شدید مذمت کا سلسلہ جاری ہے لبنان ، ،فلسطین ،ترکی، عراق ، شام، یمن ، ایران اور پاکستان کے شیعہ اور سنی علماء اور دانشوروں نے سعودی عرب کے اس بہیمانہ ، معاندانہ اور مجرمانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  سعودی عرب کی جلاد اور فاسد حکومت نے آج صبح سعودی عرب کے شیعہ مسلمانوں کے رہنما آیت اللہ شیخ باقر النمر کو مظلومانہ طور پر شہید کردیا جس کی بنا پر سعودی عرب کی عالمی سطح پر شدید مذمت کا سلسلہ جاری ہے لبنان ، ،فلسطین ،ترکی، عراق ، شام، یمن ، ایران اور پاکستان کے شیعہ اور سنی علماء اور دانشوروں نے سعودی عرب کے اس بہیمانہ ، معاندانہ اور مجرمانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے شہید باقر النمر کو شہید کرنے پر لبنان کے شیعہ اور سنی علماء نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں سعودی عرب کے اس غیر سنجیدہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئي ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب خطے میں مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف پیدا کرنے اور اسرائیل اور امریکہ کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ناپاک عزائم کا ارتکاب کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ،فلسطین ،ترکی، عراق ، شام، یمن ، ایران اور پاکستان کے شیعہ اور سنی علماء اور دانشوروں نے سعودی عرب کے اس بہیمانہ ، معاندانہ اور مجرمانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔ادھر سعودی رعب کے مشرقی صوبہ قطیف میں عوام سراپا احتجاج کررہے ہیں اور عوامی احتاج کو کچلنے کے لئے سعودی رعب نے علاقہ میں بڑے پیمانے پر فوجی دستے روانہ کردیئے ہیں۔ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جابری انصاری نے سعودی عرب کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کی سعودی حکومت کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو شیخ باقر النمر کی شہادت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے  ترجمان نے سعودی عرب کے بھیانک اور بہیمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ایک طرف وہابی تکفیری دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کررہا ہے اور دوسری طرف ملک کے اندر تنقید کرنے والوں کو پھانسی کی سزا دے رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے شیخ باقر النمر کو شہید کرکے اپنی ناتوانی اور ضعف کا ثبوت دیا ہے۔

لیبلز