ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے میں اور اسلامی ممالک میں امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کے تحفظ کے لئے مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کررہا ہے اور سعودی عرب نے شیخ باقر النمر کو اسرائیل کی نیابت میں شہید کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے رکن سید حسی نقوی حسینی نے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے میں اور اسلامی ممالک میں امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کے تحفظ کے لئے مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کررہا ہے اور سعودی عرب نے شیخ باقر النمر کو شہید کرکے اسرائیلی غلامی اور نیابت کا ٹبوت دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی رعب نے شیخ باقر النمر کو شہید کرکے شیعہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی ناپاک کوشش کی ہے کیونکہ شیخ باقر النمر ممتاز شیعہ عالم دین تھے اور سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے مذہبی رہنما تھے ۔ اور سعودی عرب نے شیعہ مذہبی رہنما کو شہید کرکے ایک نئی بدعت کا آغاز کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شیخ باقر النمر کا ناحق خون آل سعود کی نابودی اور تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

لیبلز