مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا اور مینا سوٹا میں سیاہ فام افراد پرپولیس کے تشدد کے خلاف سیاہ فام شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق 2015 کے آخری ایام میں امریکہ میں سیاہ فام شہریوں نے زبردست احتجاج شروع کیا ہے۔ مظاہرین نے مینا سوٹا ریاست کے ہوائی اڈے کو بند کرادیا ہے جبکہ مظآہرین کیلیفورنیا کی سڑکوں پر بھی احتجاج کررہے ہیں۔پولیس نے موجودہ احتجاج کو خطرناک قراردیتے ہوئے 15 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔