مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے وسطی یمن میں ڈرون حملہ کرکے القاعدہ کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے بیدا اور شبوا صوبے کے سرحدی علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار القاعدہ کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ یمن میں القاعدہ دہشت گردوں کو سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے سعودی عرب یمنی فورسز اور حوثی قبائل کے خلاف القاعدہ دہشت گردوں سے بھر پور استفادہ کررہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 دسمبر 2015 - 12:44
امریکہ نے وسطی یمن میں ڈرون حملہ کرکے القاعدہ کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔