مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے ایک بیان میں یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی اتحاد کا مقصد دہشت گردی کے خلاف لڑنا نہیں تھا بلکہ مقامی حوثی قبائل کا قلع قمع کرنا تھا جو یمن میں سعودی پالیسی کے خلاف ہیں۔
اقوام متحدہ نے سکیورٹی کونسل کے نام خط میں واضح کیا ہے کہ سعودی عرب یمن میں صرف اپنے مخالفین کو کچلنے کی کوشش کررہا ہے اور اس سلسلے میں سعودی عرب کو دہشت گردوں کی حمایت اور پشتپناہی بھی حاصل ہے اور سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف جنگ کو بہانہ بنا کریمن میں عام شہریوں کا قتل عام کررہا ہے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یمن میں بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کرچکا ہے۔
انسانی حقوق میں اقوام متحدہ کے نمائندے زید رعد الحسین کا کہنا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی جنگ میں اقوام متحدہ کے تمام نمائندے ذمہ د ار ہیں اور اقوام متحدہ کو یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کی کھلے الفاظ میں مذمت کرنی چاہیے۔ انسانی حقوق میں اقوام متحدہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ حملون میں اب تک 6000 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں 600 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یمنی عوام کا د فاع اقوام متحدہ کے فرائض میں شامل ہے۔