پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی کی کارروائی کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت 6 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی کی کارروائی کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت 6 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔  ترجمان ایف سی بلوچستان کے مطابق تربت کے علاقے بلنگور میں گزشتہ 2 روز سے وہابی دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے جس میں آج بھی 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد گزشتہ 2 روز میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد ہوگئی ہے، کارروائی کے دوران 2 ایف سی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد سنگین جرائم میں ملوث تھے جن سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  وہابی دہشت گردوں کےخاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ادھر قلات میں ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک ہوگیا، ہلاک شرپسند دہشتگردی،اغوا برائےتاوان اوربھتا خوری کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے اپنے نام نہاد دینی مدارس سے بھر پور استفادہ کررہے ہیں ، پاکستانی حکومت کے ساتھ وہابی دہشت گردوں کے سرغنہ افراد میزوں پر بیٹھے ہوئے ہیں جن میں ملا عبدالعزیز اور دیگر سرغنہ افراد شامل ہیں جنیھں حکومت نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور صرف نچلے درجے کے وہابی دہشت گردوں کے خلاف سرسری کارروائی کی جاررہی ہے جبکہ دہشت گردوں کو پالنے اور تربیت دینے والے افراد حکومت کے ساتھ شامل ہیں۔