مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ، اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تحصیل ٹوپی کے گاؤں گندف میں خستہ حال مکان کی چھت گر گئی ، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے ۔
ہلاک ہونے والوں میں ماں اور اسکی دو بچیاں ہیں ،جن کی عمریں 6 اور 7 سال تھیں جبکہ زخمی ہونے والے دادا، دادای اور چچاکواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 21 دسمبر 2015 - 13:53
پاکستان کے علاقہ صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ، اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔