مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہر دیاربکر میں ترک فوج نے سنی کردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 32 سنی کردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ اس کارروائی میں 2 ترک فوجی بھی مارے گئے ہیں ترکی کا شہر دیار بکر جنگ کا میدان بنا ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں ترک فوجیوں اور سنی کردوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جو تھمنے میں نہیں آرہا اور گزشتہ 5 روز میں 2 ترک فوجیوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 102 ہوگئی ہے۔ ترک فوج نے سنی کردوں کے خلاف جنوب مشرقی صوبے سرناک میں کارروائی کی جہاں شدید جھڑپوں کے دوران 2 فوجی اہلکار اور 5 عام شہریوں سمیت 32 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ترک سکیورٹی حکام کے مطابق گزشتہ روز کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے 70 افراد کا تعلق علیحدگی پسند سنی جماعت کردستان ورکرز پارٹی سے تھا۔ ادھر مقامی ذرائع کے مطابق ترکی کے جنوب مشرق میں واقع شہروں میں 10 ہزارسے زائد ترک فوجی کرد باغیوں کے خلاف برسرپیکارہیں۔ سنی کرد علاقوں میں ترک فوج نے تباہ مچا دی ہے اور لوگوں کے مکانات مسمار اور منہدم کردیئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 21 دسمبر 2015 - 13:37
ترکی کے شہر دیاربکر میں ترک فوج نے سنی کردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 32 سنی کردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ اس کارروائی میں 2 ترک فوجی بھی مارے گئے ہیں ترکی کا شہر دیار بکر میدان جنگ بنا ہوا ہے۔