متحدہ عرب امارات کی امریکہ اور اسرائیل نواز حکومت نے یمن میں میں مسلمانوں کے قتل کیلئے کولمبیا سے تعلق رکھنے والے 300 کرائے کے فوجی بھرتی کئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امتحدہ عرب امارات کی امریکہ اور اسرائیل نواز حکومت نے یمن میں میں مسلمانوں کے قتل کیلئے کولمبیا سے تعلق رکھنے والے 300 کرائے کے فوجی  بھرتی کئے ہیں ۔عرب ذرائع کے مطابق ان فوجیوں کو بھاری معاوضے پر بھرتی کیا گیا ہے اور یہ فوجی اپنے ملک میں بائیں بازو کے جنگجوﺅں اور منشیات کے سمگلروں سے لڑنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ یمنی مسلمانوں سے برسر پیکا ر اماراتی فوجی ناتجربہ کار ہیں یہی وجہ ہے کہ کرائے کے سپاہیوں کو بھرتی کیا گیا ہے ۔ کولمبیا کے ایک سابق فوجی عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ کولمبیا کے فوجی غیر روایتی جنگ لڑنے میں تجربہ رکھتے ہیں ، ان کے پاس گوریلا جنگ لڑنے کا وسیع تجربہ ہے ۔ قبل ازیں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی رپورٹ شائع کی تھی کہ امارات نے یمنی مسلمانوں سے لڑنے کیلئے کولمبیا کے کئی سو کرائے کے فوجی یمن بھیجے ہیں۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب بڑے شیطان امریکہ کے پیروکار اور اس کے اشارے پر مسلم ممالک میں دہشت گردی اور عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔