اجراء کی تاریخ: 20 دسمبر 2015 - 11:40

ترکی نے عراق سے اپنے مزید فوجی واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے عراق سے اپنے مزید فوجی واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترکی نے شمالی عراق سے اپنی فوجیوں کی واپسی کا عمل شروع کردیا ہے اور موصل میں تعینات ترک فوجیوں کو پہلے ہی واپس بلا لیا گیا ہے۔ معاملے کی سنجیدگی کے باعث ترک فوجیوں کی واپسی کا عمل جاری رہے گا۔

عراق نے ترک فوجیوں کی عراقی سرزمین میں داخل ہونے پر شدید احتجاج کیا تھا اور سکیورٹی کونسل میں ترکی کے خلاف سرکاری طور پر شکایت بھی کی تھی پہلے ترکی نے عراق سے اپنے فوجی نکالنے سے انکار کردیا ہے لیکن عالمی دباؤ کے بعد ترکی نے اپنے فوجی نکالنے میں ہی عافیت سمجھی۔