غیر ملکی ذرائع کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ایک اہم کمانڈر سمیر قنطار دمشق کے قریب اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔سمیر قنطار 30 سال اسرائيل میں قید رہے اور انھیں حزب اللہ نے 2008 میں قیدیوں کے تبادلے میں آزاد کرالیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے ایک اہم کمانڈر سمیر قنطار دمشق کے قریب اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔سمیر قنطار 30 سال تک اسرائيلی جیل  میں قید رہے اور انھیں حزب اللہ نے 2008 میں قیدیوں کے تبادلے میں آزاد کرالیا تھا۔

سمیر قنطار کے بھائی بسام قنطار نے ٹوئیٹر پر اپنے شخصی صفحہ پر اپنے بھائی سمیر قنطار کی شہادت کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے سنیچر کے دن دمشق کے قریب جرمانا علاقہ میں ایک عمارت پرفضائی  حملہ کیا جس میں ان کے بھائی سمیر قنطار اور بعض دیگر افراد شہید ہوگئے ہیں۔