مہرخبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں بحیرہ ایجیئن میں ترک ساحلی علاقے کے قریب یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مسافروں سے بھری لکڑی کی کشتی کو حادثہ بحیرہ ایجیئن میں ترکی کے ساحلی علاقے بودرم کے قریب کھلے سمندر میں پیش آیا جس میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 32 سے زائد تارکین وطن سوار تھے۔ترک کوسٹ گارڈز حکام کے مطابق حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا جس کے باعث کشتی الٹںے سے 18 افراد ہلاک ہوگئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ 14 افراد کو بچالیا گیا ہے۔
کشتی میں سوار تارکین وطن کا تعلق شام اور عراق سے بتایا جاتا ہے جو جنگ زدہ علاقوں سے ہجرت کرکے روم جا رہے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 19 دسمبر 2015 - 15:44
ترکی میں بحیرہ ایجیئن میں ترک ساحلی علاقے کے قریب یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔