مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوزکےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسزکی فضائی کارروائی میں 6 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسزکی جانب سے فضائی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے جب کہ کارروائی میں دہشت گردوں کے زیراستعمال 2 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکراسلام اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 دسمبر 2015 - 16:11
پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسزکی فضائی کارروائی میں 6 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔