مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت داخلہ نے حزب الدعوۃ اور جماعت اسلامی جیسی دہشت گردوں کی حامی تنظیموں کو دہشت گردی کی فہرست سے خارج کرکے شیعہ تنظيم تحریک جعفریہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ جبکہ شیعہ مسلمان پاکستان میں وہابی دہشت گردی کا شکار ہیں اور شیعوں کی کوئی بھی تنظیم دہشت گردی میں ملوث نہیں ہے۔پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے دہشت گرد اور کالعدم قراردی گئی تنظیموں میں لشکرجھنگوی، سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد،تحریک جعفریہ پاکستان، ،تحریک اسلامی، بلوچستان ری پبلکن آرمی، لشکربلوچستان اور داعش سمیت 61 تنظیمیں شامل ہیں۔ جب کہ جماعت الدعوہ اور جماعت اسلامی کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل نہیں جس کے حوالے سے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس کی نگرانی کی جارہی ہے۔ ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ کی جانب سے کالعدم تنظیموں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں سے متعلق صوبے وارتفصیلات سے متعلق تحریری جواب ایوان میں پیش کیا جس میں کہا گیا کہ ملک میں رواں سال دہشت گردی کے ایک ہزار 113 واقعات پیش آئے جب کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 637 دہشت گرد ہلاک اور 710 کو گرفتار کیا گیا۔
اجراء کی تاریخ: 18 دسمبر 2015 - 12:47
پاکستانی وزارت داخلہ نے حزب الدعوۃ اور جماعت اسلامی جیسی دہشت گردوں کی حامی تنظیموں کو دہشت گردی کی فہرست سے خارج کرکے شیعہ تنظيم تحریک جعفریہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کردیا ہے جبکہ شیعہ مسلمان پاکستان میں وہابی دہشت گردی کا شکار ہیں اور شیعوں کی کوئی بھی تنظیم دہشت گردی میں ملوث نہیں ہے۔