مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ عراق کے تیل پر قبضہ کرنے کے لئے ترکی اور مغربی ممالک نے داعش دہشت گرد تنظیم کو بنایا اور اسے بڑے پیمانے پرپیشرفتہ جنگی ہتھیار فراہم کئے۔ انھوں نے کہا کہ داعش کی سرپرستی ترکی اور مغربی ممالک کررہے ہیں ۔ پوتین نے کہا کہ ترکی نے روس کے جہاز کو گرانے کے بعد ماسکو سے رابطہ کرنے کے بجائے نیٹو سے رابطہ کیا جس سے ظآہر ہوتا ہے کہ ترکی کا یہ اقدام معاندانہ اور خصمانہ تھا۔ پوتین نے کہا کہ داعش دہشت گرد تنظیم عراقی کردستان کے ذریعہ ترکی کو تیل فراہم کررہی ہے ۔ پوتین نے کہا کہ بشار اسد کے بارے میں فیصلہ کرنا شامی عوام کا حق ہے اور اس سلسلے میں کسی دوسرے ملک کو فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور نہ ہی ایسا کرنے کی کسی کو اجازت دی جائے گی۔
اجراء کی تاریخ: 17 دسمبر 2015 - 16:36
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ عراق کے تیل پر قبضہ کرنے کے لئے ترکی اور مغربی ممالک نے داعش دہشت گرد تنظیم کو بنایا اور اسے بڑے پیمانے پرپیشرفتہ جنگی ہتھیار فراہم کئے۔