مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر دفاع عصمت یلماز آج عراقی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کے لئے عراق کا دورہ کریں گے ترکی کے فوجیوں کی عراقی سرزمین پر داخل ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ترک وزیر دفاع عراق کے دورے کے دوران عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ باہمی کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔