مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی قصبے بورنو میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے 14 افراد کو قتل جب کہ بعض افراد کے سر بھی قلم کردیئے۔ مقامی حکام کے مطابق حملہ آوروں نے قصبے میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جب کہ بعض افراد کے بہیمانہ طریقے سے سروں کو بھی قلم کردیا اور فرار ہوگئے۔واضح رہے کہ نائجیریا میں گذشتہ کئی ماہ سے وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کی کارروائیاں شدت اختیار کرچکی ہیں جب کہ ان کے حملوں میں سیکڑوں افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں ۔
اجراء کی تاریخ: 12 دسمبر 2015 - 11:59
نائیجیریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔