مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان انہیں صدارتی امیدوار کے عہدے سے نا اہل قرار دیتا ہے ریپبلکن انہیں مسترد کریں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ مسلمانوں سے متعلق بیان پر ری پبلکن امیدوار صدارتی عہدے کے لیے نااہل ہوجاتے ہیں، ان کا بیان نفرت پر مبنی ہے، ری پبلکن فوری طور پر انہیں صدارتی امیدوار کی حیثیت سے دستبردار کر دیں۔ امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی نفرت نے پینٹاگون کو بھی پریشان کردیا۔ امریکی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے بیانات اور اقدامات سے ایسا تاثر نہ دیا جائے کہ اسلام کے خلاف جنگ لڑی جارہی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 9 دسمبر 2015 - 15:11
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان انہیں صدارتی امیدوار کے عہدے سے نا اہل قرار دیتا ہے ریپبلکن انہیں مسترد کریں۔