اجراء کی تاریخ: 9 دسمبر 2015 - 09:40

وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں افغان طالبان کو غدار قراردیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہےجس میں افغان طالبان کو غدار قراردیا گيا ہے۔  پر مسلمانوں کے مفادات سے غداری کرنے کا الزام عائد کیاگیا ہے ۔افغان خبر رساں ایجنسی خامہ پریس کے مطابق اس ویڈیو میں داعش رہنما ابو یاسر الافغانی کے طور پر اپنا تعارف کرانے والے ایک شخص نے افغان طالبان پر پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی الزام لگایا۔یہ ویڈیو "ولایت خراسان" کے لیے جاری کی گئی ہے جس میں داعش کے مطابق افغانستان، پاکستان اور پڑوسی علاقوں پر مشتمل ہے۔الافغانی نے داعش کی طرف سے غیر اسلامی سمجھے جانے والے مزارت کی حفاظت کرنے پر بھی طالبان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ طالبان کی قیادت غدارہے جبکہ طالبان داعش کو منحرف اور گمراہ تنظیم سمجھتے ہیں جو سامراجی طاقتوں کے لئے کام کررہی ہے اور جس کی باگ ڈور سعودی عرب اور امیرکہ کے ہاتھ میں ہے۔