مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج دورہ پاکستان اورہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔ سشما سوراج نئی دہلی سے خصوصی طیارے کے ذریعہ نور خان ایئر بیس پہنچیں۔ بھارتی وزیر خارجہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقاتیں کریں گی اور ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں بھی شرکت کریں گی ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ کے دورے سے پاکستان اور بھارت کےدرمیان تعلقات میں بہتری کا امکان ہے۔
اجراء کی تاریخ: 8 دسمبر 2015 - 17:14
بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج دورہ پاکستان اورہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔