مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے عراقی حکومت کی طرف سے دی جانی والی ڈیڈ لائن کو نظر انداز کرتے ہوئے عراقی سرزمین سے اپنے فوجی خارج کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری کے انتباہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کا ابھی عراق سے اپنے فوجیوں کو نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی کا مزید فوجیں عراق بھیجنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ عراقی وزیر خارجہ نے آج صبح ترک ہم منصب کو متنبہ کیا تھا کہ اگر ترکی نے اپنی فوج کو عراقی سرزمین سے خارج نہ کیا تو اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے جس کی ذمہ داری ترک حکومت پر عائد ہوگی۔
اجراء کی تاریخ: 8 دسمبر 2015 - 17:07
ترکی کے وزیر خارجہ نے عراقی حکومت کی طرف سے دی جانی والی ڈیڈ لائن کو نظر انداز کرتے ہوئے عراقی سرزمین سے اپنے فوجی خارج کرنے سے انکار کردیا ہے۔