مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کے بارے میں روس کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی بشار اسد شام کے قانونی صدر ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی طرف سے شام کے صدر بشار اسد کے بارے میں روس کے مؤقف پر رد عمل کرتے ہوئے کہا کہ شام کے صدر بشار اسد کے بارے میں روس کے مؤقف میں ہرگز کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔
لاوروف نے کہا کہ اس سلسلے میں نہ میں نے اور نہ ہی روسی صدر ولادیمیر پوتین نے امریکی وزير خارجہ سے کوئی بات کی ہے۔