پاکستان کے صوبہ سندھ کےمحکمہ داخلہ نے انتہائی مطلوب 28 وہابی دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں وہابی دہشت گرد تنظیمیں دہشت گردانہ کارروائيوں میں ملوث ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ  کےمحکمہ داخلہ نے انتہائی مطلوب 28 وہابی دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں وہابی دہشت گرد تنظیمیں دہشت گردانہ کارروائيوں میں ملوث ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں دہشتگردوں کے سر کی نئی قیمت مقرر کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فہرست میں وہابی کالعدم جماعت سےتعلق رکھنے والے 28 دہشتگردوں کے سر کی نئی قیمت مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملزم عطاء الرحمان عرف نعیم بخاری کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے جبکہ ملزم فاروق بھٹی کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ملزم ارشاد اللہ عرف نیاز کے سر کی قیمت 75 لاکھ روپے جبکہ محمد صابر عرف منا ببلو کے سرکی قیمت 50 لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں وہابی دہشت گرد تنظیمیں بھیانک جرائم میں ملوث ہیں جنھیں سعودی عرب کے وہابیوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔