مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ کیلیفورنیا میں دہشت گردی جیسے واقعات سے داعش ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتی اور نہ ہی امریکہ کو داعش سے کوغی خطرہ لاحق ہے۔اطلاعات کے مطابق اپنے ہفتہ وار بیان میں امریکی صدر باراک اوبامہ کا کیلیفورنیا کے واقعہ پر کہنا تھا کہ ہم امریکن ہیں اور ایک آزاد معاشرے میں ہم اپنی اقدار کو برقرار رکھیں گے، ہم مضبوط اعصاب کے مالک ہیں اور ہمیں خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کیلیفورنیا کے علاقے سان برنارڈینو میں دہشت گردوں نے ایک سماجی مرکز میں فائرنگ کر کے 14 افراد کو ہلاک اور 21 کو زخمی کر دیا تھا۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی داعش کو تشکیل دینے میں امریکہ اور سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا تھا ، داعش سعودی عرب کے علاوہ تمام ممالک کو اپنی وحشیانہ کارروائيوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔