اجراء کی تاریخ: 5 دسمبر 2015 - 21:54

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اورجھڑپوں میں 3 پاکستانی طالبان اور12 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اورجھڑپوں میں 3 پاکستانی طالبان اور12 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑمیں امریکی ڈرون حملے میں 3 پاکستانی طالبان مارے گئے۔ صوبائی حکام نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ حملہ ضلع چھپادارا کے علاقے ناکورا میں کیا گیا، حملے میں شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دریں اثنا صوبے وردک میں مارٹرحملے میں بچوں سمیت 12 شہری جاں بحق اور6 زخمی ہو گئے۔ صوبائی کونسل کے سیکریٹری کے مطابق واقعہ ضلع سید آباد میں ڈنڈوکئی گاؤں میں ایک مسجد کے قریب پیش آیا، مارٹر گولہ سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی کے دوران گرا۔