ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کی عائد کردہ جذباتی پابندیوں کا جواب نہیں دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کی عائد کردہ جذباتی پابندیوں کا جواب نہیں دے گا۔ انہوں نے یک اخباری انٹرویو میں کہا کہ روس ہمارا تزویراتی شراکت دار ہے،ہم انھیں خوراک سمیت اپنی مصنوعات کی درآمدات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ روس کے اقدامات ریاستی وقار کے منافی ہیں۔ ترکی اس ضمن میں اپنا وقار برقرار رکھے ہوئے ہے۔ہم ان کی طرح کی زبان استعمال نہیں کررہے ہیں۔ ہم یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ بھی اپنی زبان کو تبدیل کریں۔ واضح رہے کہ روس ترکی کو اس کی گیس کی ضروریات کا نصف فی صد سے زیادہ مہیا کرتا ہے لیکن صدر اردگان کا کہنا ہے کہ انھیں روس کی جانب سے گیس کی برآمدات کی بندش کے حوالے سے کوئی پریشانی لاحق نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ساری زندگی قدرتی گیس کے سہارے تو زندہ نہیں رہے ہیں۔