مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں روس کے فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد عراق اور شام میں سرگرم وہابی شدت پسند تنظیم داعش نے یرغمال بنائے گئے روسی شہری کا سرقلم کردیااور یہ کسی بھی روسی شہری کا شام میں پہلا قتل ہے۔ جاری کردہ ایک ویڈیو فوٹیج میں روسی شہری کو ذبح کرتے دکھایا گیا جس پر مخبری کا الزام عائد کیاگیا، یرغمالی روسی کو نارنگی رنگ کا یونیفارم پہنایا گیا ہے جسے بعد ازاں ایک نقاب پوش جنگجو ذبح کر کے اس کا سر تن سے جدا کر دیتا ہے۔ داعشی جنگجووں نے جس یرغمالی کو ہلاک کیا ہے اسے کچھ عرصہ قبل شام سے اغواءکیا گیا تھا۔ داعش کی جانب سے ایک روسی کو یرغمال بنائے جانے کے بعد ماسکو کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے شام میں داعش کے خلاف فضائی حملے بند نہ کیے تو یرغمالی کو قتل کر دیا جائے گا تاہم روس نے داعش کے ہاں اپنے کسی شہری کو یرغمال بنائے جانے کی تصدیق سے انکار کیا تھا۔ داعش کا کہنا ہے کہ روسی خفیہ ادارے نے ماگومیڈ کو شام میں دولت اسلامی کی جاسوسی کے لیے بھیجا تھا۔ داعش کی جانب سے یرغمالی کو ہلاک کیے جانے کی ویڈیو میں روسی فوج کو مزید سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ روسیوں کو اسی طرح کے انجام سے دوچار کیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 3 دسمبر 2015 - 19:35
شام میں روس کے فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد عراق اور شام میں سرگرم وہابی شدت پسند تنظیم داعش نے یرغمال بنائے گئے روسی شہری کا سرقلم کردیااور یہ کسی بھی روسی شہری کا شام میں پہلا قتل ہے۔