مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے لاس اینجلس میں معذوروں کے سینٹر میں فائرنگ سے 14 افراد کی ہلاکت اور 17 افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کے بعد شہریوں کے لیے حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لاس اینجلس میں معذور افراد کے مرکز میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 14 افراد کی ہلاکت کے حوالے سے وائٹ ہائوس حکام نے باراک اوبامہ کو آگاہ کیا اور مکمل بریفنگ دی۔ اوبامہ نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ امریکی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، واضح رہے کہ تین حملہ آوروں نے معذور افراد کے مرکز میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 14 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے جبکہ دو حملہ آور بھی ہلاک کر دیئے گئے جبکہ تیسرے حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 3 دسمبر 2015 - 19:34
امریکی صدر باراک اوبامہ نے لاس اینجلس میں معذوروں کے سینٹر میں فائرنگ سے 14 افراد کی ہلاکت اور 17 افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کے بعد شہریوں کے لیے حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔