مہر خبررساں ایجنسی عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے امریکہ کے اندر سے اپنے حامی تلاش کر کے انہیں اپنی صفوں میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ذریعے میں دہشت گردی کی بھی منصوبہ بندی کی تھی۔ جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیمز ہیوز اور کچھ دوسرے ماہرین نے مل کر ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ داعش کس طرح امریکہ میں اپنے جنگجو بھرتی کرتے ہوئے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے؟ رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ "داعش" سے تعلق کے الزام میں 71 شدت پسندوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پکڑے گئے تمام افراد معاشرے کے مختلف طبقات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان میں امیر، غریب، مرد ،خواتین، چھوٹے، بڑے، خواندہ اور ناخواندہ سب شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے گئے 250 امریکیوں میں سے داعش کے ساتھ مل کر لڑائی کے لیے بیرون ملک سفر کیا۔ امریکہ کی 50 ریاستوں میں داعش سے قربت یا تنظیم سے تعلق کے شبے میں اس نوعیت کے کل 900 کیسز کی تحقیقات کیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے 68 شدت پسندوں کی عمریں 26 سال کے درمیان ہیں جب کہ مجموعی طور پر داعش سے تعلق کے شبے میں حراست میں لیے جانے والوں کی عمریں 25 سے 47 سال کے درمیان ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 3 دسمبر 2015 - 17:33
ایک رپورٹ کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے امریکہ کے اندر سے اپنے حامی تلاش کر کے انہیں اپنی صفوں میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ذریعے میں دہشت گردی کی بھی منصوبہ بندی کی تھی۔