مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں شکاگو پولیس اہلکارکی سیاہ فام نوجوان کو ہلاک کرنے کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد شکاگو پولیس کے سربراہ کو برطرف کر دیا گیا۔ شکاگو کے میئر راہم ایمانوئیل کے مطابق شکاگو پولیس کے گورے اہلکار کی طرف سے سیاہ فام 17 سالہ نوجوان لکوان کو متعدد گولیاں مار کر ہلاک کرنے کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد شکاگو پولیس کے سربراہ گیری ایف میک کارتھی سے استعفی طلب کیا گیا تھا۔ میئر راہم ایمانوئیل نے صحافیوں کو بتایا کہ وڈیو پر شدید عوامی ردعمل اور غم و غصہ کے باعث شکاگو پولیس کے سربراہ گیری ایف میککارتھی کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 3 دسمبر 2015 - 17:29
امریکہ میں شکاگو پولیس اہلکارکی سیاہ فام نوجوان کو ہلاک کرنے کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد شکاگو پولیس کے سربراہ کو برطرف کر دیا گیا۔